پولیس فورس کا جو بھی فرد کرپشن میں ملوث پایا گیا اس کوجیل کی ہوا کھانا پڑے گی:ڈی پی او اوکاڑہ

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ کرپشن فری کا ہد ف حاصل کرنے کے لئے تمام تر وسائل کوبروئے کا ر لارہاہے

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 16 اکتوبر 2019 17:55

پولیس فورس کا جو بھی فرد کرپشن میں ملوث پایا گیا اس کوجیل کی ہوا کھانا پڑے گی:ڈی پی او اوکاڑہ
اوکاڑہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اکتوبر2019ء ، نمائندہ خصوصی،ساجد علی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے کہاہے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ کرپشن فری کا ہد ف حاصل کرنے کے لئے تمام تر وسائل کوبروئے کا ر لارہاہے اس مہم میں تاجروں، علمائے کرام، سول سوسائٹی اور صحافیوں سے بھی راہنمائی حاصل کی جا رہی ہے پولیس فورس کا جو بھی فرد کرپشن میں ملوث پایا گیا اس کوجیل کی ہوا کھانا پڑے گی ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانز یب نذیرخان نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے روشنی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پولیس کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے سخت فیصلوں کو عمل کا روپ دیا جائے چھوٹے سے چھوٹا ملازم یا بڑے سے بڑا افسر بھی کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اس کوسزا لازمی طور پر ملے گی تب کسی بھی قسم کا دباوٴ قبول نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ روزانہ اور ہر جمعہ کوبالخصوص کھلی کچہری میں ہر شہری کوحق حاصل ہے کہ وہ بتائے کہ کسی ملازم یا افسر نے اس کے کام کے بدلے رشوت طلب کی ہے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تاجر، علمائے کرام،صحافی، وکلا ء اور سول سوسائٹی اپنا بھر پور کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ جب تک معاشرہ کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے راہنما پولیس سے تعاون نہیں کریں گے تب تک پولیس کرپشن جیسے اہم ایشو پر کامیابی سمیٹنے کا ہدف حاصل نہیں کر پائے گی انہوں نے امید ظاہر کی کہ جس طرح ضلع اوکاڑہ کے امن پسند شہریوں نے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس فورس کا ساتھ دیا ہے وہ کرپشن کی خاتمہ کے لئے بھی قدم سے قدم ملائیں گے جو کہ ہم سب کا شرعی او ر قانونی فرض ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں