حویلی لکھا‘منہ زور لائین سپریڈنٹ محکمے کے لئے بڑے خسارے کا سبب بن گیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:35

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) منہ زور لائین سپریڈنٹ محکمے کے لئے بڑے خسارے کا سبب بن گیا،ڈیمانڈ نوٹس سمیت دیگر محکمانہ کاروائی کے بغیر ہی صارفین سے ساز باز کرکے غیر منظور شدہ کالونیوں سمیت دیگر بااثر افراد میں بجلی کے کنکشن بانٹنے کا ماہر نکلا،موصوف کو فوری طور پہ محکمے سے نکالا جائے ،متاثرہ صارفین کا اعلیٰ متعلقہ حکام سے مطالبہ۔

(جاری ہے)

واپڈا سب ڈویژن میںتعینات لائن سپریڈینٹ ساجد محکمہ کے لئے ہر ماہ شدید خسارے کا سبب بن گیا دریافت ہوا ہے کہ موصوف کرپٹ عناصر نے مختلف غیر منظور شدہ رہائشی وکمرشل کالونیوں میں پانچ سو سے زائد کے کنکشن لگا رکھے ہیں جبکہ ان کالونیوں میں برقی آلات ٹرانسفارمر ودیگر کیلئے کم وبیش ساٹھ لاکھ روپے کا ڈیمانڈ نوٹس بنایا جاتا ہے وہ بھی اندرون شہر صرف ایک منظور شدہ کالونی کے لئے دیگر سب سے کرپٹ ایل ایس ساز باز کرتے ہوئے میٹر نصب کرارکھے ہیں زرائع نے یہ بھی بتایا کہ ساجد ایل ایس نے محلہ راٹھوڑاں والا سمیت دیگر اندرون شہر و دیگر گردونواح کی بااثر شخصیات کو بغیر محکمہ کے ریکارڈ میں دیئے ماہانہ پر میٹر تین سے پانچ ہزار روپے اور دو سے تین ماہ بعد میٹر تبدیل کرنے کا کاروبار بھی شروع کررکھا ہے ،اس سلسلہ میں ساجد ایل ایس کے ستائے چھوٹے صارفین ،ظہور احمد وغیر نے اپنے ہمراہ درجنوں مظاہرین کے اعلیٰ متعلقہ حکام سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ اِس کرپٹ ترین لائین مین کو فوری طور پہ محکمہ سے فارغ کیا جائے تاکہ محکمہ ایسے غیر سنجیدہ عناصر کی کرپشن سے محفوظ ہوسکے،اِس سلسلہ میں ساجد لائین سپریڈنٹ سے اُن کا مو،ْقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا مگر موصوف کا رابطہ نمبر بند پایا گیا۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں