حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں پانچ روزہ ہپاٹائٹس کیمپ کاانعقاد کامیابی سے جاری

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:35

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں پانچ روزہ ہپاٹائٹس کیمپ کاانعقاد کامیابی سے جاری،روزانہ کی بنیاد پہ سینکڑوں مریضوں کی سکریننگ،ویکسینیشن اور کونسلنگ سمیت قیمتی ادویات مفت مہیاکی جارہی ہیں ،کیمپ کے انعقاد سے قبل بھی ہپاٹائٹس کے مریضوں کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے ،ذاتی دلچسپی کے سبب ادویات کی وافر مقدار ادارے میں موجود ہے ،آخری حد تک کوشش ہوتی ہے کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو ادویات سمیت ایک سرنج تک بھی باہر سے نالینی پڑے۔

حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر کے تمام چھتیس اضلاع اور اِن کی 116تحصیلوں کے تمام (THQ.DHQ) مراکز صحت میں پانچ روزہ ہپاٹائٹس کیمپوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلہ میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال حویلی لکھا میں بھی بھرپورکامیابی کے ساتھ اِس کیمپ کے انعقاد کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پہ سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کے ٹیسٹوں اور مفت ادویات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے کیمپ کی نگرانی ازخود( میڈیکل سپرٹینڈنٹ) ڈاکٹر شبیر چشتی کررہے ہیں جبکہ کیمپ کے راو،ْنڈ آفیسر ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹرسیف اللہ مقرر کیئے گئے ہیںڈاکٹر شبیر چشتی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیمپ کے پانچوں روز صرف مریضوں کے چیک اپ اور اپنا مکمل فوکس اِس کیمپ پہ مرکوز کرنے کی کوشش کررہے ہیں اُنکی بھرپور کوشش ہے کہ وہ کیمپ پہ آئے ایک ایک مریض سے خود علاج معالجہ اور ٹیسٹوں بارے آگاہی حاصل کرسکیں ڈاکٹر سیف اللہ نے بتایا کہ وہ بھی کیمپ ٹائم میں تقریباً زیادہ تر وقت کیمپ کو ہی دے رہے ہیں تاکہ مریضوں یا کیمپ پہ آنے والے کسی بھی فرد کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نا آسکے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شبیر چشتی کا کہنا ہے کہ کیمپ کے انعقاد سے قبل بھی تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال حویلی لکھا میں ہپاٹائٹس کے مریضوں کی خاص دیکھ بھال اور ویکسینیشن کا سلسلہ خاص اہتمام کے ساتھ جاری ہے بتایا گیا ہے کہ ہسپتال ایم ایس کی ذاتی دلچسپی سے اِس وقت ہسپتال میں بہت بڑی مقدار میں ادویات موجود ہیں جو امر مقامی سطح پہ لوکل مارکیٹ میڈیکل سٹور مالکان کو ناگوار گزر رہا ہے کہ مریض بہت کم تعداد میں عام مارکیٹ سے ادویات خرید کرتے ہیں ،ڈاکٹر شبیر چشتی نے بتایا کہ مذید بہت بڑی مقدار مختلف ادویات کی ہسپتال میں لائی جارہی ہے وہ اور اُن کی پوری ٹیم ہر صورت تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال حویلی لکھا آنے والے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کررہے ہیں ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں