اوکاڑہ، اسلحہ اور منشیات برآمدہونے پر 08ملزما ن گرفتار

منگل 19 نومبر 2019 17:30

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف چلائی گئی مہم کے نتیجے میں پولیس نے اسلحہ اور منشیات برآمدہونے پر 08ملزما ن کوگرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیرخان کے حکم کے مطابق ضلع بھر میں منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم جاری ہے جس کے دوران تھانہ حویلی لکھا پولیس نے بھر پور کارروائی کرتے ہوئے ملزم سردار علی سے پسٹل 30بور ، ملزم محمد احمد سے پسٹل 30بور اور ملزم سلیم عرف سلیمی سے پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔

تھانہ منڈی احمد آباد پولیس نے ملزم کیبر سے 15لیٹر شراب ، ملزم محمد رمضان سے 18 لیٹر شراب اور ملزم محمد عدنان سے پسٹل 30بور برآمد کرتے ہوئے مقدمات درج کرلیے، تھانہ اے ڈویژن پولیس نے ملزم مختار احمد سکنہ 86/6R ساہیوال کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ شراب کی سپلائی کے لئے جا رہا تھا اس کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب بھی برآمد کرلی ہے جب کہ دوران گشت تھانہ راو ی نے ملزم ذوالفقار کھر ل سے 28لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں