سی پی او اوکاڑہ کی ہدایت پر ڈکیتوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا

تھانہ بصیرپور نے بد نام زمانہ ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 23 جنوری 2020 17:37

سی پی او اوکاڑہ کی ہدایت پر ڈکیتوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2020ء، نمائندہ خصوصی، ساجد علی چوہان) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کے احکامات کی روشنی میں ڈکیتوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے تھانہ بصیرپور نے بد نام زمانہ ڈکیت گینگ جو کہ علاقہ تھانہ میں خوف وہراس کی علامت بنا ہوا تھا اور ڈکیتی،رابری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا کو گرفتار کر لیا۔

سرغنہ گینگ دلدار عرف دلداری ولد تاج محمد قوم وٹو سکنہ دھرنگہجو کہ مقدمہ نمبر 595/19 بجرم 392ت پ تھانہ حویلی لکھا میں مجرم اشتہاری ہے کودیگر ساتھیوں ا۔آصف عرف آصو ولد نوراحمد قوم وٹو سکنہ ہاشم کی جھگیاں،شعیب ولد شکر محمد قوم وٹوسکنہ کھولے مرید اسلحہ ناجائز کلاشنکوف اور دو پسٹل 30بور اور مال مسروقہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ اس کے دو ساتھی غلام فرید عرف فریدو ولد عاشق قوم وٹو سکنہ سومیاں بھولو،مصطفی عرف مستی ولد منظوراحمد قوم وٹو سکنہ ماجھی والا فرار ہوگئے۔

ملزمان مقدمات نمبری 752/19بجرم 392ت پ تھانہ بصیرپور ،813/19بجرم 395ت پ تھانہ بصیرپور،6/20بجرم395ت پ تھانہ بصیرپور اور مقدمہ نمبر26/20 بجرم 457/380 ت پ تھانہ بصیرپور میں مطلوب تھیجن کو گرفتار کر کے آئندہ برائے شناخت پریڈ ڈسٹرکٹ جہل اوکاڑہ بھیجوایا جا رہا ہے ملزمان کے خلاف چوری ڈکیتی، راہزنی اقدام قتل مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جن کی گرفتاری سے علاقے میں چوری، ڈکیتی، راہزنی کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئے گی اور اس ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر۔

پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے سول سوسائٹی انجمن تاجران,صحافی حضرات اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے اوکاڑہ پولیس,ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک, ایس ڈی پی او دیپال پور عابد حسین ظفر اور ایس ایچ او بصیر پور کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں