اوکاڑہ یونیورسٹی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے دوران ادارے کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ماہانہ تنخواہیں جاری کردیں

منگل 31 مارچ 2020 17:18

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) اوکاڑہ یونیورسٹی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے دوران ادارے کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ماہانہ تنخواہیں جاری کردی ہیں، یونیورسٹی کی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ادارہ شدید مالی بحران کا شکار ہے لیکن اس کے باوجود صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی ہدایات اور لاک ڈاون کے دوران غریب طبقے کو ریلیف دینے کے حوالے سے حکومتی احکامات پہ عمل کرتے ہوئے وائس چانسلر نے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں فوری جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار جمیل عاصم کی جانب سے کیے جانے والے نوٹیفیکیشن کے بعد اے ایس اے کے صدر ڈاکٹر حمود الرحمٰن کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انتظامیہ کا یہ فیصلہ خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں