ْ اوکاڑہ میں صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم‘ گلیاں بازاروں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے

شہری مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے چیف افسر تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹی کے عملے نے خاموشی اختیار کرلی

جمعرات 19 نومبر 2020 12:25

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2020ء) اوکاڑہ میں صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا گلیاں بازاروں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے شہری مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے چیف افسر تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹی کے عملے نے خاموشی اختیار کرلی ڈی سی اوکاڑہ ،وزیر اعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب فوری طور پر نوٹس لیں تفصیلات کے مطابقضلع اوکاڑہ میں جنرل بس اسٹینڈ کے قریب واقع الہ داد کالونی میں گلی نمبروں 5 اور 6 ,7,میں صفائی نا ہونے کے برابر ہے گلیوں میں کوڑا کرکٹ جمع ہے کوئی پوچھنے والا نہیں انتظامیہ سوگئی چیف افسر تحصیل کونسل اوکاڑہ ،چیف افسر میونسپل کمیٹی اوکاڑہ نے علم ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کرلی ڈی سی اوکاڑہ ،چیف سیکرٹری پنجاب ،وزیر اعلی پنجاب فوری طورپر نوٹس لیں -

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں