حویلی لکھا کوکرائم فری بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائوں گا‘ڈی پی او حویلی لکھا

جمعرات 18 مارچ 2021 12:41

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2021ء) آئی جی پنجاب،ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ویژن اور احکامات کے مطابق پولیس سے متعلقہ سائلین کی ہر سطح پہ بغیر کسی سفارش خالصتاًمیرٹ کی بنیادوں پہ بھرپور شنوائی کو یقینی بنایا جائے گا،معاشرتی ناسوروں کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا ،حویلی لکھا کوکرائم فری بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لاو،ْں گا،حافظ اطہر رشید،حویلی لکھا تھانہ میں نئے تعینات ہونے والے ایس،ایچ،او تھانہ حویلی حافظ اطہر رشید نے مقامی میڈیا نمائندگان سے تعارفی میٹنگ کے دوران کہا کہ وہ زیادہ کام کم باتوں کی پالیسی اپنانے والے شخص ہیں پولیس سے متعلقہ سائلین کی بھرپور اور بغیر کسی روکاوٹ،سفارش یا رشوت کے شنوائی کے عمل کو میرٹ کی بنیادوں پہ یقینی بنائیں گے سائلین کے لئے پولیس کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ایک سوال کے جواب میں حافظ اطہر رشید کا کہنا تھا کہ وہ اپنے افسران بالا کے ویژن اور ہدایات پہ مکمل عمل پیرا رہتے ہوئے تھانہ حویلی لکھا کو کرائم فری اسٹیٹ بنانے میں دن رات مصروف رہیں گے اُن کا کہنا تھا کہ معاشرتی ناسوروں کے خلاف وہ بھرپور اور سخت ایکشن کیلئے پلاننگ مرتب کرچکے ہیں جس پہ عمل درآمد اہلِ حویلی لکھا کو نظر آئے گا،تعارفی میٹنگ کے موقع پہ نائب محر رتھانہ چوہدری طارق یوسف،مقامی صحافیوں میں محمد اسماعیل قادری،نصراللہ بھٹی،رمضان خان ،چوہدری اظہر،نعیم چوہدری،محمد احمد ساجد،فہیم سکھیرا،ماسٹراظہر، چوہدری فتح اللہ نواز بُھٹہ ودیگر بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں