حکومت ٹائیفائیڈ بیماری کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے‘ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

ٹائیفائیڈ سے بچائو کیلئے حفاظتی ٹیکے لگا نے مہم 14 جون سے 26 جون تک جاری رہے گی

بدھ 16 جون 2021 12:09

دیپال پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ صباء اصغر علینے کہا ہے کہ حکومت ٹائیفائیڈ بیماری کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ٹائیفائیڈ سے بچائو کیلئے حفاظتی ٹیکے لگا نے مہم 14 جون سے 26 جون تک جاری رہے گی . ، محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران ٹائیفائیڈ سے بچائو کیلئے حفاظتی ٹیکے لگا نے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور تمام علاقوں میں ٹائیفائیڈ ٹیموں کی پہنچ کو یقینی بنانے کیلئے وضع کردہ روڈ میپ پرہر صورت عمل درآمد کریں ، ٹائیفائیڈکے مکمل خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ انسداد ٹائیفائیڈ مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کیے جائیں ، والدین انسداد ٹائیفائیڈمہم کے دوران اپنے 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اور انسداد ٹائیفائیڈ ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ٹائیفائیڈ مہم کے جائزہ اجلاس کئ صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انسداد ٹائیفائیڈ مہم کے مائیکرو پلان پر سوفیصد عمل درآمد کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی سخت مانیٹرنگ بھی کی جائے ، اجلاس میں ڈسڑکٹ ہیلتھ اوکاڑہ ڈاکڑ سجاد جیلانی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، ڈسڑکٹ ہیلتھ اوکاڑہ ڈاکڑ سجاد جیلانینے کہا کہ انسداد پو لیو مہم با قاعدہ طور 14 جون سے شروع ہے اور14 جون سے 26 جون تک جاری رہے گی اور اس مقصد کے حصول کیلئے انسداد ٹائیفائیڈمہم224 ٹیمیں آئوٹ ڈورفیمیس،شہروں،یوینں کونسلوں 26مقامات پر فکسڈ،250 اسٹٹٹ اور 504 سوشل موبلانزنے 3لاکھ 63 ہزار 92 بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچائو کیلئے حفاظتی ٹیکے لگا ئیں گئیں۔

اانہوں نے کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچائو کیلئے حفاظتی ٹیکے لگانے کی تلقین بھی کی۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچائو کی مفت ویکسین لگوائیں

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں