حجرہ شاہ مقیم،حادثات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے

ہفتہ 30 اکتوبر 2021 16:23

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2021ء) حجرہ شاہ مقیم میں ٹریکٹر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اورسڑک پر کھڑا بزرگ جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 40 ڈی کا رہائشی 30 سالہ عبد الغفار موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ کچہری چوک دیپالپور میں اچانک آلو کے بیج سے لوڈ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بے قابو ہو کر اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،این این آئی کے مطابق دوسرے واقعہ میں دیپالپور روڑ پر سی این جی پمپ کے قریب سڑک کنارے 60 سالہ بزرگ شریف ولد صادق سکنہ کوٹ نہال سنگھ بس کے انتظار میں کھڑا تھا کے اچانک ایک تیز رفتار ٹرالر نے اسے بری طرح کچل دیا،حادثہ کے نتیجے میں بزرگ زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر جاں بحق ہو گیا،ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ پولیس کارروائی میں مصروف ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں