حجرہ شاہ مقیم ‘غیر ت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

مقتولہ گلزار بی بی اپنے بھائی اللہ دتہ کے گھر رہ رہی تھی

بدھ 10 نومبر 2021 13:40

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2021ء) غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی بیٹی قتل،بھائی نے بہن کے خون سے ہاتھ رنگ لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائو ں 38فور ایل کے رہائشی اللہ دتہ کی ہمشیرہ گلزار بی بی اپنے خاوند سے طلاق لیکر اسکے گھر رہ رہی تھی ،ملزم اللہ دتہ کو شک تھا کہ اسکی بہن کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں جس شبہ کی بناء پر گزشتہ روز ا ن کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور طیش میں آ کر ملزم اللہ دتہ نے اپنی سگی بہن گلزار بی بی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا،این این آئی کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ بہن کے مبینہ قاتل بھائی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں