دیپالپور ،کرونا ویکسی نیشن کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں ،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 3 فروری 2022 15:59

دیپالپور ،کرونا ویکسی نیشن  کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے  تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں ،ڈپٹی کمشنر
دیپالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2022ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ انسداد کرونا ویکسی نیشن ریڈ IIIمہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے محکمہ صحت کے افسران  میں تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں اور مہم کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے تمام متعلقہ محکمے پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں جاری انسداد کرونا ویکسی نیشن ریڈ IIIمہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن  نے ضلعی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں سرکاری ملازمین کو انسداد کرونا ویکسی نیشن لازمی کروائیں ،جن ملازمین نے انسداد کرونا ویکسی نیشن نہیں کروائی وہ فوری طور پر اپنی ویکسی نیشن مکمل کروائیں اورتمام سرکاری محکمے سرکاری ملازمین کی ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کروائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ سکولوں ،کالجز ،دینی مدارس میں زیر تعلیم بچوں ،پولیس ملازمین سمیت ،ڈسٹرکٹ جیل کے ملازمین اور اسیران کو بھی انسداد کرونا ویکسی نیشن لگائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیم میں فیلڈ میں متحرک ہو کر کا م کریں اور روزانہ اپنا ٹارگٹ مکمل کریں  ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید نے ضلع میں جاری انسداد کرونا ویکسی نیشن ریڈ IIIمہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں