دیپالپور، ضلع میں اس وقت کورونا کے 84 مثبت کیس ہیں ،تمام مریض اپنے گھروں میں آئسولیٹ ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر

جمعرات 3 فروری 2022 16:01

دیپالپور، ضلع میں اس وقت کورونا کے 84 مثبت کیس ہیں ،تمام مریض اپنے گھروں میں آئسولیٹ ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر
دیپالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2022ء) ترجمان ضلعی انتظامیہ و فوکل پرسن میڈیا برائے انسداد کوروناڈپٹی ڈائریکٹر خورشید جیلانی نے کہا ہے کہ ضلع میں اس وقت کورونا کے 84 مثبت کیس ہیں ،تمام مریض اپنے گھروں میں آئسولیٹ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ویکسیئن لگوانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہوتی ہے ،حکومت کی جانب سے انسداد کرونا ویکسی نیشن ریڈIIIمہم جاری ہے ،عوام الناس انسداد کورونا ویکسی نیشن کروائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں ۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط بہت ضروری ہے انتہائی ضرورت کے تحت ہی ماسک لگا کر گھر سے باہر نکلیں اور بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں زیادہ رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں