دیپالپور،ڈپٹی کمشنر کا ریونیو عوامی خدمت کچہری کے موقع پر اظہار خیال

ہفتہ 7 مئی 2022 16:03

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کھلی کچہری کے موقع پر کہا ہے کہ افسران کے عوام سے قریبی رابطے کی وجہ سے جہاں لوگوں کے مسائل حل کرنے میں احسن انداز میں پیش رفت ہوتی ہے وہیں پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین اپنے علاقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کرتے ہیں تمام محکمے لوگوں کے مسائل حل کرنے اور دفاتر میں ریڈ ٹیپ ازم کے لئے اپنی کوششوں کو مزید بڑھاوا دیں ،عوامی خدمت تمام سرکاری اداروں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور اس سلسلہ میں کوئی غفلت اور لاپر واہی کسی صورت قابل قبول نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں آنے والے لوگوں کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ریونیو عوامی خدمت کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت کھوکھر ،تحصیلدار سمیت ریو نیو افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ کھلی کچہری میں جن درخواستوں پر احکامات دیئے جاتے ہیں اوررپورٹ طلب کی جاتی ہے ان پر عملد رآمد کے لئے بھی متعلقہ افسران فوری اقدامات کریں اور آئندہ ہونےوا لی کھلی کچہری میں ان پر عملد ر آمد سے متعلق آگاہی دی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر شخص ذمہ داری سے اپنے معاملات کو میر ٹ پر دیکھے سرکاری افسران معمول کے سرکاری دوروں کے دوران اپنے فیلڈدفاتر کی کار کردگی پر بھی نظر رکھیں اور اپنے زیر انتظام سرکاری وسائل ،دفاتر ،زمین جائیداد کے معاملات کو بھی میرٹ پر جانچیں۔ انہوں نے کہا کہ ہ میں عام لوگوں کے مسائل کو فوقیت دینا ہے اور ان کے دیر پا حل کے لئے میرٹ پر فیصلے کرنا ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں