بیوی پر تشدد سے کیوں روکا،شوہر نے سالے کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا

جمعہ 24 فروری 2017 12:57

ملکہ ہانس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) بیوی پر تشدد سے کیوں روکا،گھر آئے مہمان بہنوئی نے تیز دھارآلہ سے میزبان سالا قتل کرڈالا،ملزم گرفتارآلہ قتل برآمد تھانہ کلیانہ میں مقدمہ بھی درج،ذرائع کے مطابق دیپالپور کا رہائشی غلام حسن نامی نوجوان بیوی بچوں کے ہمرا ہ نواحی علاقہ پرانا تھانہ ہوتا روڈ پر سکونت پذیر اپنے 25سالہ سالے آصف کے گھر آیا ہوا تھا کہ الصبح معمولی تلخ کلامی کے بعد اپنی بیوی کوتشدد کا نشانہ بنانے لگا جس سے میزبان سالے کے منع کرنے پر اِس نے تیز دھار چھرے کے پے درپے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اُتار دیا پولیس تھانہ کلیانہ نے واقع کی اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ کر قاتل کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں