جدیدٹیکنالوجی کاکمال:اوکاڑہ پولیس نےقتل کےاصل ملزم کوگرفتارکرلیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 فروری 2017 17:36

جدیدٹیکنالوجی کاکمال:اوکاڑہ پولیس نےقتل کےاصل ملزم کوگرفتارکرلیا
اوکاڑہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28فروری2017) : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانا کی ہدایات پر اوکاڑہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کرقتل کے مقدمہ کے اصل ملزم کو گرفتا ر کر لیا جبکہ مدعی مقدمہ نمبر 962/16 بجرم 302 ت پ تھانہ اے ڈویژن نے اپنی بیٹی مقتولہ ساجدہ بی بی کو طلاق دینے کی بناء پر اس کے سابقہ شوہر محمد بلال اور اس کے بڑے بھائی محمدرمضان کو نامزد کر کے بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کر وا دیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا ڈی ایس پی سٹی کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ تفتیش کے دائر کار کو بڑھاتے ہوئے اصل ملزم کو گرفتا ر کیا جائے ۔ ڈی ایس پی سٹی نے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید سائنسی طریقہ سے اصل ملزم محمد اکرم عرف سوہنی ولد فقیر محمد کو گرفتا ر کر لیا اور آلہ قتل برآمد کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں