شہریوں کوامن کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے، ڈی پی او

منگل 17 اپریل 2018 21:28

اوکاڑہ۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ شہریوں کوامن فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی اونے تاجروں کے وفد کی ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اوکاڑہ پولیس نے انتہائی خطرنا ک راہزنوں کے گینگ کو ٹریس کرلیا ہے جنہوںنے تینوںاضلاع کے روڈز کو غیر محفوظ بنا رکھا تھا ،ترجما ن پولیس کے مطابق عابد عرف عابدی گینگ علاقہ بھر میں راہزنی کی وارداتوں میں مصروف تھا جو وارداتوں کے بعد فیصل آباد اور ننکانہ کے اضلاع میںفرار ہوجاتا تھا،ڈ ی پی او حسن اسد علوی نے ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او گوگیرہ کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتار ی کا حکم دیا اور ساتھ ہی سید والا و ماڑی پتن پل پر ناکہ کو مزید سخت کرنے کا حکم جاری کیا،پولیس نے باہمی رابطہ کے بعد حکمت عملی اختیار کی اور ایک ہفتہ کے اند راندر اس گینگ کے سرغنہ سمیت تمام ملزمان کو ٹریس آئو ٹ کر لیا،اسی گینگ کے ارکان نے گزشتہ دنوں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے اے ایس آئی محمد یٰسین کو زخمی کر دیا تھا جبکہ جوابی فائرنگ میں یٰسین نامی ملزم زخمی ہواجو الائیڈ ہسپتا ل فیصل آباد میں زیر علاج جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، تاجروں نے ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی سے ملاقات کے دوران پولیس کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں