اوکاڑہ:انسانی زندگی بچا نے و الے ریسکیورز و فائر فائٹرز قیمتی اثاثہ ہیں، ڈی ای او

جمعہ 4 مئی 2018 16:54

اوکاڑہ۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ انسانی زندگی انتہائی قیمتی ہے اور اس کو بچانے کیلئے کام کرنے والے ریسکیورز و فائر فائٹرز ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، انسانی زندگی کو بچانے اور خدمت خلق کرنے والے یہ اہلکار قابل ستائش اور قابل فخر روایات کو جنم دے رہے ہیں، اپنی زندگی کو دائو پر لگا کر دوسروں کی جانیں بچانے والے واقعی داد کے مستحق ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے انٹر نیشنل فائر فائٹرز ڈے کے موقع پر آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر فائر فائٹرز ریسکیو افسران و اہلکاران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ، سیمینارمیں آگ پر قابو پانے کے دوران شہید ہونے والے فائرفائٹرز کی عظمت کو سلام پیش کیا اور انکی دی ہوئی قربانیوں کو یادکیا گیا ، چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ فائرفائٹرزڈے منانے کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے اور فائرفائٹرز کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے، فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو1122 اوکاڑہ کے زیر اہتمام آگاہی واک اور فیلگ مارچ کا انعقاد بھی کیا گیا، فیلگ مارچ میںشریک ریسکیوکی تمام گاڑیوں نے فائر فائٹرز ڈے کے حوالے سے بنیرز لگا رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں