دیپالپور، دومختلف حادثات میں دو افراد ہلاک

بدھ 11 جولائی 2018 18:38

دیپالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) دومختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔پہلے حادثہ میں چک پھلرون وزیر کا رہائشی محمد ارشد ولد محمد صدیق موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ منڈی احمدآباد روڑ پر چک شیلر کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے محمد ارشد ولد محمد صدیق ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

دوسرے حادثہ میں جی ٹی روڑ پر موٹرسائیکل سوار حسن نے خاتون شہناز بی بی کو ٹکر ماری ۔جس وہ شدید زخمی ہو گئی ۔اس کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور منقتل کیا گیا جہاں بعدازاں وہ دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں