کمشنر ساہیوال کا ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ

ہفتہ 14 جولائی 2018 16:43

اوکاڑہ۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) سرکاری ہسپتالوں میں معیاری علاج و معالجہ اور بہترین کوالٹی کی ادویات کی مفت فراہمی کیلئے حکومت نے بے شمار وسائل فراہم کئے ہیں جس کا خاطر خواہ فائدہ مریضوں کو ہونا چاہیے، ان خیالات کا اظہا ر کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی انتظامیہ صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی معاملات کو بہترین بنائیں اور ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹا ف اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر بھی ان کے ہمراہ تھے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال شبیر احمد چشتی نے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال میں صفائی ستھرائی ،آپریشن تھیٹر کے ویسٹ کو محفوظ انداز سے تلف کرنے، سیکورٹی ،مریضوں کی رہنمائی سے متعلق بریفنگ دی۔کمشنر ساہیوال ڈویژن نے ایمرجنسی وارڈ ،میڈیسن سٹور سمیت ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا کمشنر ساہیوال ڈویژن نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں لیبارٹری سمیت آپریشن تھیٹر ،سٹی سکین اور ایکسرے مشینوں کو ہمیشہ چالو حالت میں رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں