جعلی و غیر معیاری کھاد اور زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی شروع

پیر 16 جولائی 2018 20:13

اوکاڑہ۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) ضلع اوکاڑہ میں جعلی اور غیر معیاری کھاد، زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز شروع کر دیا گیا، جعلی اور غیرمعیاری زرعی ادویات اور کھاد بیچنے والے قومی مجرم ہیں اور کسی رعایت کے مسحتق نہیں ، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر نے فیلڈ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر کی ہدایت پر ضلع میں زرعی ادویات کیمیائی کھادوں کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے فیلڈ ٹیموں نے روزانہ کی بنیاد پر کارروائی شروع کر دی ہے، کاشتکاروں کے مفاد کا تحفظ ہم سب کی اولین ترجیح ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کاشتکاروں کو جدید طریقہ کاشتکاری سے متعلق معلومات اور آگاہی کیلئے فیلڈافسران محنت کریں ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں