ٹرین کی زد میں آکر دوافراد جاں بحق

جمعہ 20 جولائی 2018 22:45

رینالہ خورد۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) دو مختلف واقعات میں دوافراد ٹرین تلے آکر جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نہ ہو سکی واقعات کے مطابق پہلا حادثہ رینالہ خورد بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں کراچی سے لاہور جانیوالی تیز رفتار ٹرین کے نیچے آکر ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا بتایا جاتاہے کہ ٹرین کے نیچے آنیوالے شخص کاسر اور دھڑ علیحدہ علیحدہ ہو گیا دوسرا حادثہ رینالہ خورد اور اوکاڑہ کے درمیان کسان اڈا کے قریب پیش آیا جہاں ایک نامعلوم نوجوان کانوں میں ہینڈ فری لگائے ریلوے لائن کراس کررہا تھا کہ لاہور سے کراچی جانیوالی ڈاؤن خیبر میل کے نیچے آکر کچلا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں