ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے بوتل پام کا پودا لگاکر''درخت لگائو خوشحالی لائومہم''کاآغاز کردیا

پیر 13 اگست 2018 23:06

اوکاڑہ۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے جشن آزادی کے سلسلہ میںڈسٹرکٹ کمپلیکس کے لان میں ایپکا کے زیر اہتمام ''درخت لگائو خوشحالی لائومہم''کے حوالہ سے بوتل پام کا پودا لگایا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم شہزاد ،اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر محمد اشفاق، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد شاہد ،ضلعی صدر ایپکا سید گوہر عباس زیدی ،ضلعی جنرل سیکریٹری رفیق مدنی ،نعیم غنی جنرل سیکریٹری ڈی سی آفس ،ایپکا کے عہدیداران سمیت ڈی سی آفس کے افسران و اہلکاران نے بھر پور شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایپکا سید گوہر عباس زیدی نے بتایا کہ ضلع میں یکم اگست سے شروع ہونیو الی درخت لگائو خوشحالی لائومہم"کے دوران اب تک 1400 پودے لگائے جا چکے ہیں جبکہ 14اگست تک 2500 پودے لگانے کا ہدف مکمل کر لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگائو خوشحالی لائو مہم ایک مثبت قدم ہے پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیںانہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو ایک خوبصورت صاف ستھرا اور ماحول دوست اور صحت مند پاکستان دینا ہے جس کے لئے بھر شجر کاری وقت کا تقاضا ہے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے درخت لگانا سب سے اہم ہے جس کے لئے ہر شخص کو انفرادی حیثیت اور اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں