قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کیلئے تمام متعلقہ محکمے و ادارے فول پروف انتظامات کریں، ڈی سی اوکاڑہ

بدھ 15 اگست 2018 18:19

اوکاڑہ۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنررضوان نذیر نے کہا ہے کہ عید الالضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لئے تمام متعلقہ محکمے اور ادارے فول پروف انتظامات کریں تاکہ عید کے دنوں میں شہریوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ، انہوں نے کہا کہ عید الالضحیٰ کے سلسلہ میں قائم کی گئی مویشی منڈیوں کے علاوہ دیگر کسی بھی جگہ پر قربانی کے جانور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں ،انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مویشی منڈی میں خریداروں کیلئے بیٹھنے کی سایہ دار جگہ ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کیلئے اقدامات کئے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الالضحیٰ کے سلسلہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں