ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کوصحت مند پاکستان دینا ہے ،نیاز محمد

بدھ 15 اگست 2018 18:19

اوکاڑہ۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ڈویژنل فاریسٹ آفیسر چوہدری نیاز محمد نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو ایک خوبصورت ،صاف ستھرا، ماحول دوست اور صحت مند پاکستان دینا ہے جس کیلئے شجر کاری وقت کا تقاضا ہے ، ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے درخت لگانا سب سے اہم ہے جس کیلئے ہر شخص کو انفرادی حیثیت اور اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہے، سر سبز و شاداب پاکستان کیلئے ہم سب کو مل کر زیادہ سے زیادہ پودے لگانے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال بھی ذمہ داری سے کرنا ہو گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نہر لوئر باری دوآب پر 5منٹ میں 500پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سرکاری افسران این جی او ز کے نمائندوں،طلباء و طالبات ،اساتذہ کرام اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،چوہدری نیاز محمدکا مزید کہنا تھا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ہمیں نہ صرف نئے پودے لگانا ہیں بلکہ پہلے سے موجود پودوں کی حفاظت بھی کرنی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں