ْ اوکاڑہ،جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے رکن ڈاکٹر لیاقت علی کوثر ساتھیوں سمیت گرفتار

ڈاکٹر لیاقت علی کوثر جمعہ کے روز ڈی ایس پی سٹی رائو نعیم شاہد کے آفس میں کسی کام کے سسلسلہ میں گئے تو دوران گفتگو کسی بات پر ڈی ایس پی سے تلخی ہو گئی ڈاکٹر لیاقت علی کوثر اپنے ساتھی رب نواز مسریراکے ہمراہ ڈی ایس پی کے دفتر سے باہر آئے تو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر لیا

جمعہ 17 اگست 2018 23:56

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے رکن و سابق ضلعی امیر ڈاکٹر لیاقت علی کوثر کو اوکاڑہ پولیس نے ڈی ایس پی سٹی کے دفتر سے باہر سے اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ڈاکٹر لیاقت علی کوثر کی رہائی کے لیے احتجاج کرنے کے لیے اکھٹے ہونے والے جماعت اسلامی کے چھ کارکنوں کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ، ڈاکٹر لیاقت علی کوثر جمعہ کے روز ڈی ایس پی سٹی رائو نعیم شاہد کے آفس میں کسی کام کے سلسلہ میں گئے تو دوران گفتگو کسی بات پر ڈی ایس پی سے تلخی ہو گئی ڈاکٹر لیاقت علی کوثر اپنے ساتھی رب نواز مسریراکے ہمراہ ڈی ایس پی کے دفتر سے باہر آئے تو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر لیا ، ڈاکٹر لیاقت علی کوثر کی گرفتاری کی اطلاع پر جماعت اسلامی کے درجنوں کی تعداد میں کارکن تھانہ اے ڈویژن کے باہر اکھٹے ہوئے اسی دوران پولیس نفری نے کاروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر لیاقت علی کوثر کے بیٹے سمیت چھ کارکنوںکو حراست میں لے لیا اس دوران احتجاج کرنے والے کارکن منتشر ہوگئے ، دوسری طرف تھانہ اے ڈویژن پولیس نے ایف آئی آر نمبر 588/18بجرم 16ایم پی او ،186ت پ ،506ت پ کی دفعات کے تحت ڈاکٹر لیاقت علی کوثر اور رب نوازکے خلاف ایس آئی ریاض احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ڈی ایس پی سٹی رائو نعیم شاہد مشل جات چیک کرنے مصروف تھے کہ دو کس افراد دفتر کے اندر داخل ہوئے آتے ہی انہوں نے ڈی ایس پی سے بد تمیزی شروع کر دی تم بدمعاش ہو کمروں میں بیٹھے ہو ہم باہر دھکے کھا رہے ہیں تم اپنی نوکری ٹھیک نہیں کرتے ہو حرام کھاتے ہو ، سٹیٹ کو گالیاں دیںگیئںاور دھمکی دی کہ ہم اینٹ سے اینٹ بجا دیںگے اس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا پولیس نے گرفتار ڈاکٹر لیاقت علی کوثر کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں