اوکاڑہ ، نواز شریف اقتدار کے لئے نہیں ووٹ کو عز ت دینے کے لئے سیاست میں ڈٹ کر کھڑے ہیں،حاجی محمد نصراللہ

جمعہ 17 اگست 2018 23:56

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وسٹی ناظم حاجی محمد نصراللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اقتدار کے لئے نہیں ووٹ کو عز ت دینے کے لئے سیاست میں ڈٹ کر کھڑے ہیں جس دن ووٹ کوعزت ملی وہ پاکستان کی سیاسی ، سفارتی ، معاشی اور سماجی ترقی کی طرف پہلا قدم ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوںنے کہا ہے کہ نواز شریف نے اقتدار کے لئے سیاست میں جینا ہوتا تو یہ ان کے لئے مشکل کام نہ تھا اس طرح ان کی زندگی میں آسانیاں ہی آسانیاں تھیں لیکن نواز شریف نے ووٹ کوعزت دینے کا نعرہ لگایا اور اس نعرہ پر ڈٹ گئے نوازشریف جیل میں ہیں لیکن پراسیکیوٹر کرپشن کے ثبوت ڈھونڈرہے ہیں، انہوںنے کہا کہ جس دن ووٹ کوعزت ملی اس دن سے پاکستان میں سیاسی استحکام آجائے گا دنیا میں ہم سر بلند ہوں گے معاشی میدان میں ہم ایک طاقتور قوم ہوں گے اور ہمارے سماج میں برائیوں کے ڈھیر کی بجائے اچھائیوں کے پھول مہکیں گے

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں