اوکاڑہ، جیلیں اور شہادتیں پی پی کی قیادت کوکمزور نہ کر سکیں گی، رائو ایاز الکریم

ایسے حربے پہلے بھی استعمال کئے جاتے رہے ہیں اب بھی آزمانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرناپڑے گا،صدر پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ

جمعہ 17 اگست 2018 23:56

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے صدر رائو ایاز الکریم نے کہاہے کہ جیلیں اور شہادتیں پی پی کی قیادت کوکمزور نہ کر سکیں گی ایسے حربے پہلے بھی استعمال کئے جاتے رہے ہیں اب بھی آزمانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرناپڑے گا ان خیالات کا اظہارانہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیاد ت کو زیر کرنے کے لئے جھوٹ پر مبنی مقدمات بنائے جار ہے ہیں تا کہ وہ بھٹو کی پالیسی کو تیاگ دیں اور عالمی استعمار کے اشاروں پر کام کریں لیکن ایسا کرنے والے بھول گئے کہ پی پی کی قیادت اور کارکن سخت جان ہیں جو جیلوں اور شہادتوں کی کبھی پرواہ نہیں کرتے اپنے اصول اور غریب عوام کی فلاح کے لئے ڈٹے رہتے ہیں ایسے حربے ماضی میں آمروں نے استعمال کئے تھے لیکن ان کوکامیابی نہ مل سکی تھی اب بھی ایسا ہی ہوگا

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں