کسی بھی معاشرہ کی ترقی کیلئے تعلیم سب سے شاندار پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے، ڈی سی اوکاڑہ

پیر 20 اگست 2018 20:27

اوکاڑہ۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر رضوان نذیرنے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرہ کی ترقی کیلئے تعلیم ہی سب سے شاندار پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے، بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے انہیں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ضلع اوکاڑہ میں بھٹہ مزدوروں و دیگر صنعتی یونٹوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے بچوں کے سکول میں داخلے کیلئے بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا کہ پنجاب حکومت مزدوروں کے بچوں کو سکول بھیجنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اس سلسلہ میں جو ایس او پی ہے اس پر سو فیصد عمل در آمد کو یقینی بنایا گیا ہے ، اجلاس کو بتایا گیا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے اوکاڑہ میں2 ہزار 991 بچوں کو بھٹہ خشت اور1ہزار 898 بچوں کو ورکشاپس سے سکولوں میں داخل کرایا جا چکا ہے، بھٹہ خشت کے 2ہزار 287 سو بچو ں کو خدمت کارڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں