حکو مت پنجاب آثار قدیمہ اور تاریخی عمارات کوان کی اصل شکل بحال کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کرے گی،اعجاز عالم آگسٹین

ہفتہ 15 ستمبر 2018 23:03

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ پنجاب کے آثار قدیمہ ،تہذیبی ورثہ اور تاریخی عمارات کو ان کی اصل شکل و صورت میں بحال کرنے کے لئے حکومت جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبرہ میر چاکر اعظم رند بلوچ ستگھرہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔

صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب اعجاز عالم آگسٹین نے میر چاکر اعظم رند بلو چ کے مقبرہ ، ملحقہ قلعہ کی چار دیواری قدیمی طرز تعمیر کے مکانات اور قلعہ کے مرکزی دروازے کا بھی معائنہ کیا ۔صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ میر چاکر اعظم رند بلوچ اس خطہ کے ہیرو ہیں اور ان کے مقبرہ کو اس کی صحیح قدیمی شکل میں بحالی کیلئے جامع پلان ترتیب دیا جائے گا، انہوں نے آثار قدیمہ کے حکام کو ہدائیت کی کہ وہ مقبرہ سے متعلقہ تمام دستاویزات اور ریکارڈ فراہم کریں تاکہ ان دستاویزات کی روشنی میں اس پراجیکٹ پر کام شروع کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر رافعہ قیوم کو ہدائیت کی کہ میر چاکر اعظم رند بلوچ کے مقبرہ ،ملحقہ قلعہ سے متعلق لینڈ ریکارڈ اور ریونیو ریکارڈ کی بھی پڑتال کی جائے اور قلعہ میں رہائش پذیر خاندانوں سے متعلق رپورٹ مرتب کی جائے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کے اکابرین اور مشاہیر کے مقبروں ،تاریخی عمارتوں اور آثار قدیمہ کو محفوظ اور ان کی اصل شکل میں بحال کرتے ہوئے آئندہ نسلوں کیلئے اس تہذیبی ورثہ کو بچانا ہے، اس کیلئے تمام متعلقہ اداروں اور علاقہ مکینوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے جس کو پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں