ضلع اوکاڑہ میں ایک ہزار 588کنال اراضی واگزار کرالی ، ڈپٹی کمشنر

پیر 15 اکتوبر 2018 23:06

اوکاڑہ۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) کلین اینڈ گرین پاکستان کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے ویژ ن کے مطابق اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کو عملی شکل دی جا رہی ہے، سرکاری زمینوں کو ہر صورت میں واگزار کروانا ہے، ،ضلع اوکاڑہ میں اب تک ایک ہزار 588کنال اراضی واگزار کروائی جا چکی ہے جس کی مالیت 75کروڑ روپے سے زائد ہے،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین ،ممبر صوبائی اسمبلی سیدہ جگنو محسن اورممبران امن کمیٹی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ،صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں تجاوزات اور صفائی ستھرائی کیلئے آپریشن کامیابی سے جاری ہے، انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں اور ریڑھی والوں کو تنگ نہ کیا جائے، پنجاب حکومت کچی آبادیوں کو ریگو لر آئز کرنے سے متعلق اقدامات کرے گی،انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو تجاوزات کے خاتمہ وکلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں اقدامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا،ممبر صوبائی اسمبلی سیدہ جگنو محسن نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ اور کلین اینڈ گرین پاکستان کیلئے بہت اچھا کام ہو رہا ہے جس کی پاکستان میں مثال نہیں ملتی،انہوں نے کہا کہ ضلع میں ویسٹ مینجمنٹ کا کام از حد ضروری ہے کیونکہ پلاسٹک ملک میں زہر پھیلا اور زیر زمین پانی خراب ہو رہا ہے جس سے ہیپا ٹائٹس و دیگر امراض بڑھ رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ شیر گڑھ میں غیر سرکاری تنظیم کے ساتھ مل کر کوڑے کرکٹ کو محفوظ انداز میں تلف کرنے کیلئے ایک پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،اجلاس سے مولانا ظفر اللہ قمر لکھوی ،قاری محمد اقبال چشتی ،پیر سید زاہد گیلانی ،مولانا عبد المنان عثمانی ،صدر بار ایسویسی ایشن رائو عباس عدیل نے بھی خطاب کیا ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں