متوازن غذا ہر شہری تک پہنچانے کیلئے مختلف شعبوں کے اشتراک سے لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

منگل 16 اکتوبر 2018 22:43

اوکاڑہ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا ہے کہپنجاب حکومت وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں غذائی خود کفالت کی منزل اور متوازن غذا ہر شہری تک پہنچانے کیلئے ایک ایسا نظام وضع کررہی ہے جس میں بلا امتیاز لوگوں کو محفوظ اور غذائیت سے بھر پور خوراک دستیاب ہو سکے اس اہم مسئلہ کے حل کیلئے مختلف شعبوں کے اشتراک سے لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا جس سے محفوظ اور غذائیت سے بھر پور خوراک تک عوام کی رسائی کو یقینی بنا کر غذا ئی عدم تحفظ کم ہو گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم خوراک کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرمحمد اصغر سہو ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک لبنی جبار ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز اختر،پروفیسر رائو ریاض احمد ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد ،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن فوڈ اتھارٹی میاں عمیر فاروق ،صدر ماڈا مظہر رشید چوہدری ،معاشرہ کے صاحب الرائے لوگوں ،صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

عالمی خوراک کے موضوع پر ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرمحمد اصغر سہو ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک لبنی جبار ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز،پروفیسر رائو ریاض احمد اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد نے کہا کہ بھوک سے متاثرہ بچے مستقبل میں بہتر کار کردگی کا مظاہرہ نہیں کر پاتے متوازن غذا کے بغیر معاشی ،معاشرتی و سماجی ترقی کے اہداف کا حصول ممکن نہیں ہے پاکستان میں بچوں کی اکثریت محفوظ اور غذائیت سے بھر پور خوراک سے محروم ہے جس کی وجہ سے پنجاب میں پانچ سال کے عمر کے بچے وزن کے لحاظ سے کمزور، عمر کے لحاظ سے قد میں چھوٹے اور اکثر بچے سوکڑے پن کا شکار ہیں یہ تمام امور غربت میں اضافے اور معاشی نقصان کا موجب بنتے ہیں مقررین نے کہا کہ ہم نے کم عمر بچوں ،حاملہ خواتین اور دودھ پلانیو الی مائوں میں غذائی کمی کو پورا کرنے کے لئے آگاہی دینا ہے ملکی اور صوبہ کی سطح پر گندم کی پیداوار اور اس کے ذخائر کے استعداد کار کو بڑھانا ہے انہوں نے کہا کہ ملاوٹ سے پاک ،صاف ،صحت منداور غذائیت سے بھر پور خوراک کی دستیابی کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا قیام آٹا نمک اور گھی میں وٹامن اور منرلز کی متناسب مقدار کو یقینی بنانے ،فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا قیام ،آٹے کو عام آدمی کی قوت خرید میں رکھنے کے لئے سبسڈی ،جدید سٹوریج سائلوز ،پنجاب حکومت کے انقلابی اقدامات ہیں جن سے غذائی خود کفالت کی منزل حاصل ہو گی ۔

ڈاکٹر و زرعی ماہرین نے صحت مند زندگی گزارنے اور گھر پر غذائیت سے بھر پور خوراک کی تیاری ،بچوں کے لئے ماں کے دودھ کی اہمیت ،کچن گارڈننگ کی اہمیت ،دیہی مرغبانی اور انسداد ملاوٹ کے لئے اقدامات سے متعلق مکالہ جات پیش کئے ۔محکمہ فوڈ کی جانب سے شرکاء میں آگاہی بروشرز بھی تقسیم کئے گئے بعد ازاں عالمی یوم خوراک کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر کی قیادت میں علامتی آگاہی واک بھی نکالی گئی ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں