عطائیت کے خاتمہ کیلئے ایس او پیز پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:23

اوکاڑہ۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنررضوان نذیرنے کہا ہے کہ عطائیت کے خاتمہ کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز پر سو فیصد عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا ، ضلع اوکاڑہ میں ممنوعہ اور نشہ آور ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل سٹور مالکان کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کو الٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید سمیت ممبران ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ ظہیر الدین بابر ،ڈاکٹر شاہد ڈوگر ،ڈرگ انسپکٹر دیپالپور ملک عرفان اورڈرگ انسپکٹر رینالہ خورد ڈاکٹر عدنان یعقوب نے شرکت کی ، ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ضلع میں عطائیت کے خاتمہ کیلئے محکمہ صحت کے افسران و ڈرگ انسپکٹرزبھر پور اقدامات کریں ، عطائی ڈاکٹرزمریضوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں، انسانی زندگی سے کھیلنے والے کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں ،ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈرگ انسپکٹرزعطائی ڈاکٹرز ،بغیر لائسنس چلنے والے میڈیکل سٹورز اور جعلی میٹرنٹی ہومز چلانے والے افراد کی لسٹیں مرتب کر کے ان کیخلاف ضابطہ کے تحت کارروائی کر کے مقدمات درج کروائیں،اجلاس میں 20عطائی ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹورز کیخلاف کیس پیش کئے گئے جس پر ڈپٹی کمشنر نے 10کیسوں کی از سر نو تفتیش کر کے دوبارہ بورڈ میں پیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ9کیس عدالت میں بھجوانے اور ایک کیس میں وارننگ جاری کی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں