اوکاڑہ ،محکمہ ماحولیات نے فضائی آلودگی پھیلانے کے مرتکب 7بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:37

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) اوکاڑہ ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ماحولیات ان ایکشن فضائی آلودگی پھیلانے کے مرتکب 7بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے،بھٹہ مالکان اپنے بھٹوں پر ربڑ جلاکر فضائی آلودگی پیداکر رہے تھے،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ رضوان نذیر کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ماحولیات کے انسپکٹر احمد حسن نے اپنے عملے کے ہمراہ موضع علاول کے میں نورشاہ روڈ بنگلہ گوگیرہ پر واقع خلیل احمداور شاہد اقبال ولد محمد اسلم انچارج مظفر برکس کمپنی ،فاروق ولد نور مالک بسم اللہ برکس کمپنی لالے والا محمد ریاض ولد فرید نواز دی کھوئی پر واقع عمران حسن ولد محمد اقبال چک نمبر3/1Rپر واقع رائو وسیم ولد رائوامین کو اپنے بھٹوں پر ربڑ کو ایندھن کے طورپر استعمال کر کے فضائی آلودگی پھیلانے کے مر تکب پائے گئے پولیس نے محکمہ ماحولیات کے انسپکٹر کی رپورٹ پر بھٹہ مالکان کے خلاف زیر دفعہ188ت پ مقدمات درج کر لئے

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں