کچی آبادیوں سے متعلق پنجاب حکومت کی واضح ہدایات پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائیگا، ڈی سی اوکاڑہ

منگل 23 اکتوبر 2018 17:50

اوکاڑہ۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا کہ کچی آبادیوں سے متعلقہ پنجاب حکومت کی واضح ہدایات پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائیگا، جو لوگ سرکاری دکانوں ، عمارتوں یا جگہوں پر کرائے دار ہیں وہ اپنے بقایا جات فوری ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ضلع میں جاری آپریشن پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر رافعہ قیوم سمیت اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں قبضہ گروپوں اور ناجائز تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن حکومتی ہدایات کے مطابق جاری رہیگا، شہروں و قصبات میں سڑکوں پر نا جائز تعمیرات کرنے والے اور سرکاری جگہوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں