دیپالپور،چار خواتین کو نامعلوم ملزموں نے کلہاڑیوں کے پے در پے وا ر کرکے قتل کر دیا

بدھ 31 اکتوبر 2018 19:33

دیپالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2018ء) چک38-Dچورستہ میں گھر میں بیوہ ماں اس کی دو بیٹیوں سمیت چار خواتین کو نامعلوم ملزموں نے کلہاڑیوں کے پے در پے وا ر کرکے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ک38-Dچورستہ میں انور شاہ مرحوم کی دوسری بیوی بیوہ مریم بی بی اپنی دو بیٹیوں 22سالہ صائمہ بی بی 19سالہ فاطمہ بی بی اور 18سالہ نواسی خالدہ بی بی موجود تھیں کہ اچانک نامعلوم ملزموں مسلح کلہاڑیاں آئے اور کلہاڑیوں کے پے در پے وا ر کرکے ان چاروں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ مریم بی بی اپنے سوتیلے بیٹوں علی رضا اور افضل وغیرہ سے جائیداد کا تنازعہ چلا آ رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں