ڈی پی او اطہر اسماعیل کی کھلی کچہری ، سائلین کی شکایات کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے

اتوار 4 نومبر 2018 18:50

اوکاڑہ۔4 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں امن ا مان کا قیام یقینی بنانا محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے جس کے لیے ضلعی پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے ضلع بھر کے انیس تھانوں کی حدود میں ہفتہ وار کھلی کچہریوں کا انعقاد جلد شروع کیا جا رہا ہے ہر خاص و عام کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس میں لگائی جانے والی کھلی کچہری میں آنے والے شہریوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈی پی او اطہر اسماعیل نے آفس میں لگائی جانیو الی کھلی کچہری میں آنیو الے سائلوں کی شکایات سن کر موقع پر ہی احکامات صادر کیے ڈی پی او اطہرا سماعیل نے کہا کہ مظلوم کی داد رسی اور انصاف کی برو قت فراہمی کے لیے ضلعی پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو تمام وسائل برئوے کار لانے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے تھانوں کی سطح پر انعقاد کے لیے ماتحت افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ ہر تھانہ کی سطح پر کھلی کچہری لگا کر مظلوم کو اس کی دہلیز پر انصاف دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں