دیپالپور،گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کو کامیاب کرانے میں عوام اپنا بھرپور کردار ادا کریں،ملک نعمت علی راشد

جمعرات 8 نومبر 2018 21:02

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور ملک نعمت علی راشد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدائیت پر گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کو کامیاب کرانے میں عوام اپنا بھرپور کردار ادا کریں صفائی نصف ایمان اور سنت نبوی ہے اس پر عمل پیرا ہو کر ناصرف ہم اپنے شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنا سکتے ہیں بلکہ بڑی موذی امراض کے پھیلائو سے بھی بچا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جر نلسٹ اور دیپالپور الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسو سی ایشن کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گرین اینڈ کلین پروگرام کے دوسرے مرحلے میں آج عوام میں آگاہی مہم کے حوالے سے واک کا اہتما م کیا گیا ہے جس میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محترمہ مریم خان خصوصی شرکت کریں گی انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ڈی پی ایس سکول میں آگاہی سیمینار بھی منعقد کیا جا رہا ہے جس میں علاقہ بھرکی معزز شخصیات بھرپور شرکت کریں گے اس کے علاوہ شہر بھرمیںماحولیاتی آلودگی سے بچائو کے حوالے سے پودے لگانے کی مہم بھی شروع کی جا رہی ہے انہوں نے دیپالپور میں سول کلب کے قیام کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ ایک پلیٹ فارم میں شہر کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، کاروباری اور صحافتی شخصیات اکٹھے مل بیٹھ کر دیپالپور کی ڈیولپمنٹ میں اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کر سکیں انہوں نے اس موقع پر پی ایف یو جے اور ڈیمراء کی نشاندہی پر چیف آفیسر بلدیہ محمد افضل زاہد کو صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے احکامات بھی جا رہی کئے صحافیوں کے وفد کی قیادت سابق صدر پریس کلب سینئر صحافی چوہدری محمد حسین ایاز نے کی جبکہ دیگر صحافیوں میں سابق چیئرمین پریس کلب رانا عرفان منیر،مظہر عباس چوہدری ، میاں محمد عباس ڈولہ ، نوید احمد چوہدری ، عابد حسین بھٹی ، عدنان نواز بھٹی اور میاں شہزاد وٹو شامل تھے

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں