سرسبز اور خوشحال پاکستان حکومت کا ویثرن ہے ، کمشنر

منگل 13 نومبر 2018 23:54

رینالہ خورد۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) شجر کاری مہم میں ہم سبکو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، لگائے گئے پودوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، سرسبز اور خوشحال پاکستان حکومت کا ویثرن ہے ،سموگ کے خاتمے کے لیے شجرکاری ضروی ہے، ان خیالات کا اظہار کمشنر ساہیوال عارف انور بلوچ ،ایم پی اے صمصام علی شاہ بخاری اور ڈی سی او مریم خان نے رینالہ خورد میں کا شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، تقریب میں سول سوسائٹی کے علاوہ دیگر مکتبہ فکر کے افراد نے بھی شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال عارف انوار بلوچ اور ممبر صوبائی اسمبلی صمصام علی شا ہ بخاری نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، وزیر اعظم عمران خان کے ویثرن کے مطابق پاکستان کو صاف شفاف اور خوشحال بنائیںنگے،ڈی سی اوکاڑہ مریم خان نے کہا کہ شجرکاری مہم کے دورآن رینالہ خورد میں 30ہزار پودے لگائے جائینگے اور اپنی آنیوالی نسلوں کو سرسبز اور صاف ستھرا پاکستان دیکر جائینگے ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں