حجرہ شاہ مقیم،ملازمت کا خواہشمند نوجوان پولیس بھرتی کے دوران دوڑ کے ٹیسٹ کے دوران ہارٹ اٹیک سے چل بسا

جمعرات 15 نومبر 2018 22:24

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) ملازمت کا خواہشمند نوجوان پولیس بھرتی کے دوران دوڑ کا ٹیسٹ دیتے ہوئے جاں بحق ہو گیا،ہارٹ اٹیک ہوا ،پولیس۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز طیب سعید شہید پولیس لائنز میں پنجاب پولیس میں بھر تی کے سلسلے میںدوڑکا مرحلہ تھا اس دوران دوڑتے ہوئے امید وار بشیر احمد ولد محمد سرور سکنہ 27/4Lجب ٹریک ایل بی ڈی سی نہر پر دوڑ رہا تھا جودوڑ شروع ہونے کے بعد کچھ فاصلہ طے کرکے طبیعت خراب ہونے پر گر گیا ،امیدواروں کے ہمراہ موجود ریسکیو1122یمبولینس سے فوری طور بے ہوش ہونے والے امیدوار کو طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ملازمت کا خواہشمند نوجوان راستہ میں دم توڑ گیا،این این آئی کو پولیس ذرائع نے بتایا کہ نوجوان کی موت ہارٹ اٹیک ہونے سے ہوئی ہے تاہم پورسٹ مارٹم کے بعدوجہ مو ت کی تصدیق کی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے دوڑکے دوران ایک امیدوار کی اچانک موت پر گہرے غم اور دکھ کا اظہا ر کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی،مقامی پولیس امید وارکی اچانک موت پر ہر پہلو سے جائز ہ لے رہی ہے ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں