ملکی ترقی کیلئے موجودہ حکومت کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریگی،صوبائی وزیر اعجاز عالم

جمعہ 16 نومبر 2018 17:00

اوکاڑہ۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت کی روشنی میں وطن عزیز کی ہمہ جہت ترقی کیلئے موجودہ حکومت کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریگی، شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، سسٹم میں خرابی کو دور کرنے کیلئے ہر سطح پر اقدامات کئے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ لوگو ںکی توقعات پر پورا اترنے اور انہیں ریلیف دینے کیلئے ماضی میں جن اہم شعبوں کی نظر انداز کی گیا ہے ان میں صفائی ستھرائی، پینے کا صاف پانی کی فراہمی، ماحولیات اور شجر کاری کے سیکٹر ز ہیں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ان شعبوں پر بھر پور توجہ دے رہی ہے کیونکہ یہ شعبے براہ راست انسانی صحت اور بودوباش سے جڑے ہوئے ہیں ہمیں بہتر مستقبل کیلئے مل کر کام کرنا ہے ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں