اوکاڑہ پولیس نے 12ربیع الاول کا جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا، ایک ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے

پیر 19 نومبر 2018 18:04

اوکاڑہ۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) اوکاڑہ پولیس نے سکیورٹی خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے 12ربیع الاول کا جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا ہے جس کے مطابق 1900سو سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ 12ربیع الاول کے حوالے سے تمام جلوسوں کو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، اے کیٹگری کی جلوسوں کی تعداد 11جبکہ بی کے 71 ہیں، عید میلاد النبی ﷺکی تقربیات کے سلسلہ میں پولیس کی نفری کو کیٹگری کے لحاظ سے تعینات کیا جائیگا ، اہم راستوں کو خاردار تاروں اور بیریئر لگا کر بند کر دیا جائیگا، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سخت چیکنگ کی جائیگی اور اہم عمار توں پرماہر نشانہ بازوں کو تعینات کیاجائیگا، 12ربیع الاول کے جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی کیمروں کی مددسے کی جائیگی، ڈی پی او آفس میں ضلعی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر ضلع بھر سے لمحہ با لمحہ رپورٹ لی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں