مسلمانوں کا اتحا د اسلام دشمنوں کی تمام سازشوں کا قلع قمع کرنے کے لئے ضروری ہے،مولانا قمرلکھوی

منگل 11 دسمبر 2018 23:32

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) امن کمیٹی ضلع اوکاڑہ کے رکن مولانا قمرلکھوی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کا اتحا د اسلام دشمنوں کی تمام سازشوں کا قلع قمع کرنے کے لئے ضروری ہے، ہمار ا زیادہ نقصان باہمی نفاق کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے جامعہ محمدیہ میں صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ مولانا قمر لکھوی نے کہا کہ جب بھی مسلمان اپنے باہمی مسائل کو مل بیٹھ کر طے کر لیں گے تب ہی تمام اسلام دشمنوں کی سازشیں خاک میں مل جائیں گیں، ہمار ا دشمن خو دہمیں نقصان پہنچانے کی طاقت نہیں رکھتا اس لئے وہ مختلف طریقوں او ربہانوںسے ہماری درمیان نفاق کے بیج بوتا رہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں