رینالہ خوردمیں خیبر میل کے اسٹاپ کے حوصلہ افزانتائج برآمد ہوئے ہیں،ڈویڑنل سپریٹنڈنٹ ریلوے

بدھ 12 دسمبر 2018 18:19

رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائی جائیں، ریلوے اسیٹشنز کی مرحلہ واراپ گریڈیشن جاری رہیگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈویڑنل سپریٹنڈنٹ ریلوے محمدسفیان ڈوگر نے لاہورتا اوکاڑہ کوٹ رادھاکشن پتوکی رینالہ خورد سمیت اوکاڑہ ریلوے اسٹیشنز کادورہ کیا اور ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کو فراہم کی جانیوالی سہولتوں کاجائزہ لیااور متعلقہ افراد کو سہولتوں کی فراہمی میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ریلوے اسٹیشنز کی مرحلہ واراپ گریڈیشن جاری رہیگی۔ رینالہ خوردمیں خیبر میل کے اسٹاپ کے حوصلہ افزانتائج برآمد ہوئے ہیں، مزید ٹرینوں کے اسٹاپ کی منظوری کے لیے بھی اقدامات کیے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں