رینالہ خورد،بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 124بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج

بدھ 12 دسمبر 2018 18:19

رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) لیسکو واپڈا رینالہ خوردڈویڑن کابجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، تین روز میں 124بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایات پرواپڈ لیسکو رینالہ خورد ڈویڑن کے ایکسیئین سائرس اعظم کی زیرنگرانی چاروں سب ڈویڑن کے ایس ڈی اوز نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 124بجلی چوروں کورنگے ہاتھوں پکڑ کران کے خلاف مقدمات درج کروادیے ہیں جبکہ بجلی چوروں پر 135847 یونٹس چارج کرتے ہوئے 22لاکھ 57ہزار350روپے جرمانے عائد کیے گئے۔ کارگردگی کے لحاظ سے رینالہ خوردڈویڑن لیسکو واپڈا فورتھ سرکل میں پہلے نمبر پررہاہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں