احتساب یک طر فہ نہیں بلکہ سب کا ہونا چاہیے،لیاقت علی کو ثر

بدھ 12 دسمبر 2018 23:27

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) مر کزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان وسابق صدر متحدہ مجلس عمل ڈاکٹر لیاقت علی کو ثر نے کہا کہ احتساب یک طر فہ نہیں بلکہ احتساب سب کا ہونا چاہیے کوئی مقدس گائے نہیں ۔ جس نے بھی ملک کو لوٹا ہے سب کو احتساب کے کٹہر ے میں ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اور لوٹی ہوئی رقم واپس کر نا ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار وہ ضلعی رہنما جماعت اسلامی رب نواز ثاقب کے ہمراہ صحافیوں سے دوران ملاقات کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کر پشن کے خلاف اپنی جہد و جہد جاری رکھیں اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پانامہ میں جتنے بھی کردار ملوث ہے سب کا احتساب ہو ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں