حجرہ شاہ مقیم ،کونسلر کے ضمنی انتخابات کیلئے تین امیدوار آمنے سامنے ،نشان الاٹ کر دیئے گئے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:21

حجرہ شاہ مقیم ،کونسلر کے ضمنی انتخابات کیلئے تین امیدوار آمنے سامنے ،نشان الاٹ کر دیئے گئے
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) میونسپل کمیٹی حجرہ شاہ مقیم میں کونسلر کے ضمنی انتخابات کیلئے تین امیدوار آمنے سامنے ،نشان الاٹ کر دیئے گئے،کانٹے دار مقابلے کی توقع ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی حجرہ شاہ مقیم کے وارڈ نمبر دو سے بلدیاتی الیکشن میں رانا جواد رشید نومی کونسلر منتخب ہوئے جو کہ بعد ازاں وفات پا گئے انکی خالی نشست پر الیکشن کیلئے تین امیدوار آمنے سامنے آگئے ہیں ان کونسلر کے امیدواروں میں چوہدری محمد بوٹا ،چوہدری نور احمد تبسم اور محمد یار شامل ہیں ،ریٹرننگ آفیسر محمد افضل زاہد چوہدری نے این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چوہدری محمد بوٹا کو بالٹی ،محمد یار کو ڈھول اور چوہدری نور احمد تبسم کوجھنڈے کا نشان آلاٹ کر دیا گیا ہے ،دریں اثنا امیدواروں کی جانب سے الیکشن مہم بھر پور طریقے سے جا ری ہے اور کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔

اس سلسلے میں اپوزیشن رہنماء حاجی موسی خاں نے کہا کہ ہم اس الیکشن میں ابھی تک غیر جانبدار ہیں اور کسی امیدوار کی الیکشن مہم کا حصہ نہیں ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں