اوکاڑہ، 8سکولوں میں سولر پینلز کی فراہمی کے منصوبہ کا افتتاح

منگل 18 دسمبر 2018 21:09

اوکاڑہ ۔ 18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ اور ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے ضلع کے 8سکولوں میں سولر پینلز کی فراہمی کے منصوبہ کا افتتاح کیا۔ مخیر حضرات کی جانب سے سولر پینلوں کے ذریعے سکولوں میں روشنی کے انتظامات پر سرکاری خزانہ سے کوئی رقم خرچ نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول میں ہونے والی تقریب میں 29ون اے ایل بوائز پرائمری سکول اور گورنمنٹ پرائمری سکول 28ون اے ایل میں سولر پینلز کے ذریعے الیکڑیفکیشن کا علامتی افتتاح کیا گیا ۔

کمشنر ساہیوال عارف انور بلوچ اور ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات کی جانب سے فراہم کئے گئے سولر پینلز کے ذریعے بجلی کی فراہمی روشن پاکستان کی جانب سے پہلا قدم ہے، خود انحصاری کی منزل کے حصول کے لئے ہمیں مل جل کر آگے بڑھنا ہے تعلیم دوست مخیر حضرات نے جو شمعیں جلائی ہیں وہ قابل تحسین ہیں اور اگر ہم اسی جذبہ سے آگے بڑھتے رہے تو وہ وقت دور نہیں جب تعلیمی شعبہ میں ہم اس خطے میں سب سے بہتر نتائج دے سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں