اوکاڑہ، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون

منگل 18 دسمبر 2018 21:09

اوکاڑہ ۔ 18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) اوکاڑہ حکومتی ہدایات پر واپڈا کابجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون ،19افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ دو افراد کی واپڈا کی ٹیم سے مزاحمت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واپڈا اوکاڑہ نے حکومتی ہدایات پر بجلی چوری کر نیوالوں کے خلاف گذشتہ دوہفتوں سے کریک ڈائون شروع کررکھا ہے سینکڑوں افراد کو بجلی چوری کر نے کامرتکب پاکر ان کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں ،گذشتہ روز واپڈا کی مختلف ٹیموں نے مختلف مقامات پر دوران چیکنگ 19افراد ،عمرحیات سکنہ 31جی ڈی ،اکبر علی سکنہ ٹھٹھہ غلام کا،میرا سکچہ اٹھوال خالصہ ،محمد علی سکنہ مو ضع دھولی کھچی، سرفراز مو ضع مردانی، محمد یار مو ضع لشاریاں، ملک آصف رضا چک نمبر25ڈی،محمد شان سکنہ خلیل آباد کالونی دیپالپور،شہادت علی سکنہ چک نمبر38ڈی ،محمد صادق محلہ گیلانیہ دیپالپور،مظہر عرف جج موضع بھومن شاہ، علی شیر مو ضع بھون شاہ،سخی محمد مو ضع جنڈووال کو بجلی چوری کا مرتکب پایا جبکہ چک نمبر40ڈی میں جبارولد اشرف اور محمد زبیر ولد محمد حنیف کو بجلی چوری پکڑا اور انہیں چوری کر نے سے منع کیا تو ملزمان واپڈا اہلکاروں سے مزاحمت کر نے لگے،جس پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں