اوکاڑہ،تین خطرناک ڈکیت گینگ کے 9ملزمان گرفتار

بدھ 26 دسمبر 2018 20:11

اوکاڑہ،تین خطرناک ڈکیت گینگ کے 9ملزمان گرفتار
اوکاڑہ، رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2018ء) پولیس نے تین خطرناک ڈکیت گینگ کے 9ملزمان گرفتار کرلیئے، ملزمان سے طلائی زیورات موبائل فونز اور پندرہ لاکھ روپے نقدی برآمد۔

(جاری ہے)

تفتیش جاری، تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ اطہر اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ سٹی پولیس سرکل اوکاڑہ نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے علاقہ میں دہشت کی علامت خطرناک تین ڈکیت گینگ آصو گینگ بلوچی گینگ اور ڈاکڑیسین گینگ کے 9ڈاکووں کو گرفتارکرلیاہے اور گرفتار ملزمان سے پندرہ لاکھ روپیے نقدی اور طلائی زیورات موبائل فونزاور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیاہے، بقیہ ملزمان کی گرفتاری اور گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، ڈی پی او کی جانب سے پولیس پارٹی کیلیئے تعریفی اسناد اور انعامات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں